میانی صاحب قبرستان کمیٹی نے 100 سے زائد گھروں کے دروازوں کے آگے دیوار بنا دی ،مکین محصور ہو کر رہ گئے 

میانی صاحب قبرستان کمیٹی نے 100 سے زائد گھروں کے دروازوں کے آگے دیوار بنا دی ،مکین محصور ہو کر رہ گئے 

لاہور (72 نیوز )میانی صاحب قبرستان کمیٹی نے اسلم پارک باغ گل بیگم مزنگ میں 100 سے زائد رہائشیوں کو گھروں میں قید کرکے ان کے گھروں کے دروازوں کے سامنے دیواریں تعمیر کردی ہیں۔ ان کی مدد کیلئے کوئی نہ آسکے گلی میں دیوار کرکے اس کو بھی بند کردیا ہے۔ مکین زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ لیکن میڈیا کی جانب سے کوئی نہیں پہنچا۔ 80 سالوں سے رہائش پذیر پہلی مرتبہ مسجد میں نماز کی ادائیگی سے بھی محروم ہوگئے۔ بچے اسکولوں سے واپسی پر گھروں کو جانے کیلئے پریشان کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے