چینوٹ میں عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات مکمل

ڈسٹرکٹ چنیوٹ پولیس کی جانب سے عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے

چنیوٹ (قیصر بھٹی) ضلع بھر میں عید الاضحیٰ 154 مقامات پر ادا کی جائے گی
تمام مقامات پر 500 سے زائد پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے
نماز عید کے اہم مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے
عید کے ایام میں پل دریائے چناب پر 300 سے زائد پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے
ایلیٹ فورس، QRF اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں شہر اور گردونواح میں موثر گشت کریں گے
عید الاضحیٰ پر ون ویلنگ، بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل اور غنڈہ گردی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی
دریائے چناب میں نہانے پر حکومت کی طرف سے 144 نافذ ہے
ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے