انتخابات قریب آتے ہی سیاستدانوں کو عوام کی یاد ستانے لگی

ملکوال: انتخابات قریب آتے ہی سیاستدانوں کو عوام کی یاد ستانے لگی، ڈیروں پر رش، انتخابی وعدے دہرائے جانے لگے، گوجرہ میں مسلم لیگ ق کا کنونشن، ساجد احمد خان بھٹی کا خطاب…

انتخابات قریب آتے ہی منڈی بہائوالدین میں بھی سیاستدانوں نے عوام کا رخ کر لیا، اسی سلسلہ میں نواحی علاقہ گوجرہ میں مسلم لیگ ق کے زیراہتمام کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں مقامی قیادت سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی. کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 68 چوہدری ساجد احمد خان بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران ملکی ترقی کی ضمانت ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اہل پاکستان کی خدمت اور اصولی سیاست سے جمہوریت کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا. انشاءاللہ کامیاب ہو کر پہلے کی طرح عوام کے مسائل کو حل کریں گے. اس موقع پر مقامی برادریوں نے انہیں اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے