ملکوال گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول کی طالبات کا ٹیچر کو نوکری سے بر طرف کیے جانے کے خلاف احتجاج

منڈی بہاؤالدین ملکوال گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول کی طالبات کا ٹیچر کو نوکری سے بر طرف کیے جانے کے خلاف احتجاج۔
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ملکوال کی پرنسپل میڈم فاخرہ کو مس کنڈیکٹ اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزام میں CEOایجوکیشن نے نوکری سے برخاست کردیا تھا۔
جس کے خلاف سکول کی طالبات اور سٹاف نے سکول کے باہر دھرنا دے دیا اورCEOکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔
طالبات نے میڈیا کو بتایا کہ CEOکا حواری ناصر طالبات سے بدتمیزی کرتا ہے اور احتجاج کے دوران طالبات کو دھکے دیا اور حجاب اتارنے کی کوشش کی ۔۔
طالبات کا مطالبہ تھا کہ ہماری پرنسپل کو فوری بحال کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے