اتوار , 24 فروری 2019

کوئٹہ میں 10 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ: شہر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق شہر بھر میں آئندہ 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 5 ستمبر سے 15 ستمبر تک رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جب کہ پولیس نے شہریوں سے پابندی پر عمل کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے