تفصیلات کے مطابق کراچی میں چھ سالہ رابعہ کو زیادتی اور بد ترین تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، اورنگی ٹاؤن میں بچی کی لاش ملنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے
اور بچی کی لاش سڑک پررکھ کر احتجاج کیا،اہل علاقے نے مطالبہ کیا کہ حوا کی ننھی کلی کو درنگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور مظاہرین سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن مذاکرات ناکام ہوئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اورلاٹھی چارج کیا
تو مشتعل مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، دکانیں بند کرائیں اور روڈ کے بیچ ٹینٹ لگا کر سڑک بلاک کردی۔