نائیجیریا میں لاسا بخار کی وباء پھوٹنے سے 101 افراد ہلاک

نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآوٹ ڈ بارڈز نے منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے

314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے