جمعرات , 13 دسمبر 2018

چنیوٹ: بااثر زمیندار نے خاتون استاد کو قتل کی دھمکیاں دے کر گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ پر قبضہ کرلیا۔

چنیوٹ میں گورنمنٹ اسکول پر زمیندار نے قبضہ کرکے اپنے ملازمین کی رہائش گاہ بنادیا جب کہ اسکول میں زیرِتعلیم 50 سے زائد بچے دربدر ہوگئے ہیں۔

گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ غنی کی خاتون استاد کا کہنا ہے کہ بااثر زمیندار مجھے قتل کی دھمکیاں دیں اور بچوں سمیت اسکول سے نکال کر تالے لگا دیئے جب کہ زمیندار نے مجھے کسی کو خبر کرنے پر بھی سنگین نتائج  دھمکیاں دیں۔

خاتون ٹیچر نے بتایا کہ زمیندار نے اسکول خالی کروا کر اپنے ملازمین کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا ہے جب کہ شدید گرمی سے بچنے کے لئے سائے کی تلاش میں بچے قریبی مسجد میں منتقل ہوگئے ہیں

اور بچوں کو مسجد میں ہی تعلیم دینے پر مجبور ہوں۔ خاتون استاد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور وزیرِتعلیم پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعے کو نوٹس لیں اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے زمیندار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے