جاتلی کے قتل کیس کا فیصلہ سامنے آگیا، کلک کرکے چیک کریں

جاتلی: تھانہ جاتلی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ، مجرموں محمد نذیر اور جنید وقاص کو عمر قید اور 2لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی گئی۔ محمد رشید نے تھانہ جاتلی میں درخواست دی تھی کہ محمد نذیر ، عبد الحمید اور جنید وقاص نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے وسیم احمد کو قتل کر دیا ہے ، تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کیا گیا جو ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان محمد اسلم گوندل کی عدالت میں زیر سماعت تھا، گزشتہ روز عدالت نے دلائل سننے کے بعد محمد نذیر اور جنید وقاص کو عمر قید اور 2،2لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے