جمعرات , 13 دسمبر 2018

بوڑھے دلہا کے ساتھ فراڈ ۔۔دلہن خواجہ سرا نکلا

بوڑھے دلہا کے ساتھ فراڈ ۔۔دلہن خواجہ سرا نکلا
چنیوٹ (قیصر بھٹی)

چنیوٹ کی تاریخ میں انوکھا فراڈ ،بے اولاد بچوں کی خواہش رکھنے والے باون سالہ شخص کو دوسرہ شادی مہنگی پڑ گئی۔گھونگٹ اٹھانے پر خواجہ سرا نکل آیا ۔ڈیڑھ لاکھ شادی پر خرچ کے بعد بوڑھا دولہا نقدی سمیت قیمتی سامان سے بھی محروم ….
چنیوٹ کے نواحی چک نمبر239دھلو والی میں انوکھا فراڈ سامنے آیا ہے جس میں قریبی دوستوں نے باون سالہ بے اولاد محمد گلزار و کی خواجہ سرا سے شادی کروادی ۔گلزار احمد بے اولاد تھا دوسری شادی فراڈ نکلی گلزار نے شادی پر ڈیڑھ لاکھ لگائے ۔خوشاب بارات گئی گھونگٹ اٹھایا تو خواجہ سرا نکلا ۔دلہن کے روپ میں آنے والا خواجہ سرا لوٹ مار کرکے فرارہو گیاجبکہ گلزار احمد کا کہنا ہے کہ اس کے دوستوں نے بے اولادی ختم کرنے کیلئے دوسری شادی کا مشورہ دیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لئے مگر جعلی نکاح نامہ بنا کر اس کی شادی سونیا سے کروادی مگر حقیقت کا علم ہونے پر معلوم ہوا کہ سونیا کوئی اور جبکہ خواجہ سرا کو سونیا ظاہر کیا گیا جبکہ خواجہ سرا نے رات کو گلزار احمد کے گھر کا قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گیا متاثرہ گلزارکی شادی کروانے والے ملزمان صفدر اور غلام نبی کے خلاف متاثرہ گلزار احمد نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے