میاں چنوں میں ہتھوڑا گروپ دوبارہ سرگرم

میاں چنوں: (مانیٹرنگ ڈیسک 72نیوز)میاں چنوں میں ہتھوڑا گروپ دوبارہ سرگرم، نواحی گاؤں 19 ایٹ بی آر میں دو جواں سالہ بہنوں کے سروں پر نامعلوم افراد کا ہتھوڑے سے وار، دونوں بہنیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 19 ایٹ بی آر میں جواں سالہ دو بہنیں رخسانہ اور ریحانہ اپنے گھر میں سو رہیں تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر دونوں بہنوں کے سر پر ہتھوڑے کے وار کردیے، جس سے دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔

دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا، جہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔ ہتھوڑا گروپ کی اس واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے