پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کے صدر قاضی محمد آصف کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب

پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کے صدر قاضی محمد آصف کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب
عارفوالہ(چوھرری زاہد رشید )پاکستان ریفری ایسوسی ایشن (پی ایف آر اے) کے صدر قاضی محمد آصف کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب، پی ایف آر اے کانگریس کے 9میں سے 7ممبران کا تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ، میاں عبدالباری کو پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ تمام حاضر 7ممبران نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہو نے والی ایکسٹرا آرڈنری کانگریس کے اجلاس میں پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کے کل 9میں سے 7 اراکین محمد اقبال جونئیر(صدر سندھ ریفری ایسوسی ایشن) ، محمد سعید خان (جنرل سیکریٹری سندھ ریفری ایسو سی ایشن ) محمد شفیق خان (صدر بلوچستان ریفری ایسو سی ایشن) ناظر حسین (جنرل سیکریٹری بلوچستان ریفری ایسو سی ایشن) محمد شریف (جنرل سیکریٹری و نمائیندہ اسلام آباد ریفری ایسو سی ایشن) میاں عبد الباری (صدر پنجاب ریفری ایسوسی ایشن ) چوہدری عبدالرشید (جنرل سیکریٹری پنجاب ریفری ایسوسی ایشن) نے شرکت کی۔
نو منتخب صد ر و سابقہ فیفا ریفری میاں عبدلباری نے اس موقعہ پر پاکستان میں ریفریوں کی بلا امتیاز بہتری کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تمام صوبائی ریفری ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے ریفریز کے معیا ر کو بلند کرنے اور پاکستان میں ریفرینگ کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سخت محنت کا اعادہ کیا، رجسٹریشن پراسس کے زریعے ملک بھر سے نوجوان ریفری ٹیلنٹ کو آگے آنے کا بھرپور موقعہ دیا جائے گا، پی ایف ایف کے تعاون سے پاکستان کے کونے کونے میں ریفری کورسز کا انعقاد کرایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے