لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونیوالے سپاہیوں کا ٹریننگ مکمل ہونے کے موقع پر پاسنگ آوٹ تقریب۔

دکی۔ ایف سی 84 ونگ دکی ہیڈ کوارٹر میں لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونیوالے سپاہیوں کا ٹریننگ مکمل ہونے کے موقع پر پاسنگ آوٹ تقریب۔

دکی۔ پاسنگ آوٹ تقریب کے موقع پر لیویز فورس کے تربیت حاصل کرنے والے سپاہیوں نے فائرنگ سمیت دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے اور عملی مظاہرے پیش کئے ۔ تقریب میں ڈی سی دکی حبیب الرحمان کاکڑ ، 84 ونگ کمانڈر لیفٹینینٹ کرنل محمد عاقب ، کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہر ، کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس عامر مختار ، اسسٹنٹ کمشنر ریٹائرڈ میجر عبدالکبیر زرکون ، ڈی پی او دکی علی نواز بلوچ سمیت دیگر قبائلی اور سرکاری عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسموقع پر تقریب سے خطاب میں کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا کہ ایف سی 84 ونگ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے لیویز فورس کے جوانوں کو بہترین تربیت دے کر علاقے کی خدمت اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی فورسز کو اس نوعیت کی ٹریننگ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان ہر وقت حالات کا مقابلہ کرسکیں۔

تقریب کے اخر میں تمام نئے سپاہیوں سے حلف لیا گیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے