خاتون سپاہی کے بازو پر کان اگا دیا گیا

ٹیکساس: طبی ماہرین نے ایک حادثے میں کان سے محروم ہوجانے والی امریکی خاتون سپاہی کے بازو میں نئے قدتی کان کی افزائش کردی جسے بعد ازاں اپنی جگہ ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔

خبروں کے مطابق امریکی خاتون سپاہی ٹیکساس سے واپسی پر ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد پلاسٹک سرجنزنے خاتون کی اپنی کرکری ہڈیوں (کارٹیلیجز) سے نئے اور قررتی کان کے افرائش کا بیٹرہ اُٹھایا۔ سرجن نے پہلے مرحلے میں مریضہ کے بازو کی جلد میں داخل کیا۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس میں آرمی سرجن اور امیڈیکل اسٹافن نے کسی انسانی عضو کی اسی عضو کی اسی شخص کے ٹشوز کی مدد سے افزائش کی ہو۔ آرمی سرجن نے خاتون کی پسلی کی ہڈی کی ہڈی سے کرکری ہڈی کے ٹشور حاصل کرکے بازو میں پیوند کردیئے جہاں قدرتی طو پر نیا کان اُگ آیاجسے بازو سے نکال کر چہرے پر ٹرانسلاٹ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کان کے ٹرانسپلانٹ کے بعد دو مزید آپریشن کیے جائیں گے جس کے بعد خاتون سپاہی اپنے قدرتی کان سے سن سکیں گی۔ اس سے قبل شنگھائی میں بھی ایسا ہی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے