13مئی یوم مردہ باد کے حوالہ سے مجلس وحدت المسلیمن خیبرپختونخواہ کی پریس کانفرنس

ہری پور( ) 13مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالہ سے ہری پورجعفری ہاؤس میں مجلس وحدت المسلیمن خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علامہ اقبال بہشتی اور مجلس وحدت المسلین خواتین ونگ خیبرپختونخواہ کی جنرل سیکرٹری راضیہ جعفری ڈپٹی جنرل سیکرٹری روبینہ واجد خیبر پختونخوانے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ13مئی کو مردہ باد امریکہ کا نعرہ لگانے کا مقصد امریکہ کے خلاف آواز بلند کرنا ہےحقیقت اور فطرت کا تقاضہ ہےکہ انسان ہر ظلم کے خلاف مظلوم کی حمایت کرےاسلام بھی یہی درس دیتا ہےلہذا ہم اس بنیادپر ہر ظالم کے مخالف ہیں چاے وہ کوئی بھی کیوں نہ ہوآج کے دور عالمی سطح پرسب سے بڑاظالم اور دھشت گردامریکہ ہےدنیا میں جو تبائی پھیلی ہےوہ امریکہ نے پھیلائی ہےگزشتہ صدی میں اگر ایٹم بم چلایا ہے تو وہ امریکہ نےچلایا ہےدنیا کے مختلف ممالک میں امریکہ کی وجہ سےلاکھوں بےگناہ افراد قتل ہونے کے ساتھ لاکھوں لوگ بےگھرہوچکے ہیں عراق ایران شام کےعلاوہ دیگر اسلامی ممالک میں امریکہ نے تبائی پھیلارکھی ہےاوریہ سب کچھ امریکہ اپنے مفادات کے لیئےکررہا ہےعالم اسلام کے ساتھ امریکہ خصوصی دشمنی ہےوہ ہر ملک پراپنا تسلط چاہتا ہےپاکستان میں ہونے والی دھیشتگردیوں کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہےماضی میں کچھ مفاد پرست لوگ اور ہمارےحکمران اس گیم میں استعمال ہوتے رہے ہیں اصل پلان امریکہ کرنے والا ہےامریکہ داعش کوپڑوسی ملک میں پرموٹ کر رہا ہے امریکہ نے افغانستان میں داعش کو مظبوط کیاہے جہنوں نے کچھ عرصہ پہلے پاکستان کے باڈر پر حملہ کیا حالت یہ ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر داعش کے بینر اور جھنڈےلگائے گےکبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگےاس ملک پر بھی خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں ہنگو اور دیگر علاقوں داعش کے لیئےباقاعدہ بھرتیاں ہورہی ہیں جوملک کے لیے خطرہ ہیں اس ملک کے اندر بہت سے فتنے سر اٹھارہے ہیں جن کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہےبحیثیت پاکستانی اور ملسمان امریکہ جوکہ اس وقت کا فرعون بنا ہوا ہے اس کے خلاف آوازاٹھاہیں گےچاےامریکہ کتنی ہی بڑی طاقت کیوں نہ ہوامریکہ کی مثال شیطان جیسی ہےجس طرح لبنان شام میں امریکہ کو شکست ہوئی ہےاسے پاکستان میں بھی شکست اٹھانا پڑھے گاایک وقت آے گااس ملک سے امریکہ کے تسلط کا خاتمہ ہوگاامریکہ کے سہولت کار اس ملک میں دھشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں آج تک جتنی بھی دھشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے امریکہ ہےہمارے ملک کو کمزور کرنے کےلیے عوام اور فورسز کو لڑانے کے لیے امریکہ کے ایجنڈے پر سہولت کار کام کررہےہیں سہولت کاروں کی وجہ سے ملک کے اندر دھشت گردی پروان چڑھ رہی ہےجب تک سہولت کاروں کا صفایا نہیں ہوگا امن امان نہیں ہوگا لہذا سہولت کاروں کا خاتمہ کیاجاےتاکہ ملک اندر امن امان قائم ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے