فیس بک نے ڈان اخبار کی خبر ہی بلاک کردی یہ کونسی خبر تھی؟ نوازشریف کا بیان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد سماجی رابطوں کے معروف پلیٹ فارم فیس بک نے ’ڈان‘ کی اس خبر کی پوسٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا جس میں پاکستان کے ایک سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مبینہ طور پر ملک کی عدلیہ پر سخت تنقید کی تھی۔فیس بک کی طرف سے خود کار طریقے سے جاری ہونے والے ایک پیغام کے مطابق "آ پ کے ملک میں قانونی پابندیوں کی وجہ سے ہم نے فیس بک پر آ پ کی پوسٹ تک رسائی کو محدود کر دیا ہےتاہم ملک کے اندر ویب سائٹ کی ذریعے اس خبرتک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق  فیس بک نے اس مواد تک رسائی ایک مقامی قانونی کے بنیاد پر روک دی ہے ، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو عموماً ایک غیر شفاف معاہدے کے بیناد پر ریاست کے اداروں کی درخواست کے تحت کیا جاتا ہے اور ماضی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اس پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ فیس بک نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ڈان  کی پوسٹ نے کس قانونی کی خلاف ورزی کی اور ناہی اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ اس پوسٹ تک رسائی کو روکنے کی درخواست کہاں سے آئی ہے۔

دوسری طرف ڈان  نے سماجی رابطوں کا پلیٹ فارم فیس بک جس کے دنیا بھر میں ایک ارب 90 کروڑ صارفین ہیں کی طرف سے مواد تک رسائی کو روکنے کو ایک متنازع اقدام قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے