فرنس آئل کی قیمتیں 69 ہزار فی ٹن سے زائد

کراچی:(مانیٹرنگ ڈیسک 72نیوز ) فرنس آئل کی قیمت 69 ہزار روپے فی ٹن سے بھی تجاوز کرگئی، عوام کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ملک ہی بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے فرنس آئل کی طلب بڑھ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی قیمت 8 ہزار 928 روپے اضافے سے 69 ہزار 672 روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈالر اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے فرنس آئل مہنگا ہوا۔ فرنس آئل کی قیمت میں اضافے کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے