اتوار , 24 فروری 2019

میشا شفیع نے کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا گفتگو کیے جانے کے بعد جہاں میشا شفیع نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹو کردیا تھا۔ وہیں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گ

تھا کہ میشا شفیع اور ان کے خاندان کو کینیڈین حکومت نے ‘پرمننٹ ریزیڈنٹ‘ (پی آر) کارڈ تک جاری کردیے ہیں، جس کے بعد انہیں آئندہ 9 ماہ کے اندر وہاں کی شہریت بھی دی جائے گی۔ایسی خبروں پر میشا شفیع کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، مگر اب گلوکارہ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

میشا شفیع نے ایک ٹوئیٹ کی جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ساتھ ہی انہوں نے اسی ٹوئیٹ میں بتایا کہ بعض لوگ کہ رہے ہیں کہ میں کینیڈا منتقل ہو رہی ہیں، وہ دیکھ لیں میں لاہور کے اینگرٹن روڈ پر خوبصورت اور بہادر خواتین کے ساتھ موجود ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے