ممبئی حملہ بیان، نوازشریف کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے، نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملے سے متعلق بیان پر نوازشریف کیخلاف کارروائی و اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ چیئرمین پیمرا کو نواز شریف کی ریاست مخالف تقاریر پر پابندی جبکہ چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سے ریاست اور قومی اداروں کیخلاف مواد حذف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے، نوازشریف، چیئرمین پیمرا اورچیئرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے