ق لیگ کے سابق ایم پی اے میجر احسان الٰہی کا ناصر عباس تارڑ کی بھرپور حمایت کا اعلان

ناصر عباس تارڑ نے مسلم لیگ ق کے سابق ایم پی اے میجر احسان الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی، جس میں سابق ایم پی اے نے اپنے ہر طرح کے تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی اور سماجی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر میجر احسان الہی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں فلاحی سیاست کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں

جس میں عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو۔ پاکستان پبلک ایڈٹرسٹ کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ ملکی ترقی کےلئے انفرادی سوچ تبدیل ہو گی

اور اس کے لیے تعلیم کو عام کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ میجر احسان ندیم افضل چن کے کزن ہیں اور سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے