شیخ عامر وحید اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر منتخب

شیخ عامر وحید سال 18-2017کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب

اسلام آباد (72 نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا سالانہ الیکشن منعقد ہوا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران محمدحسین اور عبدالفغار چوہدری نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق سال برائے 2017-18کیلئے شیخ عامر وحید چیمبر کے صدر، محمد نوید ملک سینئر نائب صدر اور نثار احمد مرزا نائب صدر منتخب قرار پائے۔
تینوں عہدیداران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجروصنعتکار برادری نے انہیں بلا مقابلہ کامیاب کروا کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ان کے تمام اہم مسائل کو حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مارکیٹ تنظیموں اور صنعتی علاقوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا تا کہ تاجر و صنعتکار برادری کے اہم مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے ان کو متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام چھوٹے و بڑے تاجروںوصنعتکاروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تاجر برادری میں اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیرمین ناصر عباس تارڑ نے شیخ عامر وحید کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور چیمبر کی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے