وہاب ریاض کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

کرکٹر وہاب ریاض کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے وہاب ریاض کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا لیکن وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پُرعزم ہیں۔

وہاب ریاض کا انگلش کاؤنٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے