زکوٰۃ کٹوتی، بینکوں میں آج لین دین نہیں ہوگا

ملتان: زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بینک آج یکم رمضان کو بند رہیں گے۔

رواں سال زکوٰۃ کا نصاب39 ہزار 198 روپے مقرر کیاگیا ہے، سیونگ اکاؤنٹس میں 39 ہزار 198 روپے یا زائد رقم پر ڈھائی فیصد کی شرح سے زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ، غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی جب کہ بینک کھاتے داروں سے لین دین نہیں کریں گے البتہ بینک سٹاف ڈیوٹی پرموجود رہے گا۔

زکوٰۃ کٹوتی سے بچنے کے لیے کھاتے داروں کی جانب سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے