NAWAZ SHARIF
NAWAZ SHARIF

ن لیگی اراکان اسمبلی کا نواز شریف کے بیان پر شدید تحفظات

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک72 نیوز)مسلم لیگ ن میں بھی نوازشریف کے بیانیے پر تحفظات سامنے آگئے، ن لیگ کے اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں میں تصادم بڑھ رہا ہے، 

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 100 سے زائد اراکین اسمبلی  نے شرکت کی جبکہ چوہدری نثار بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ن لیگ کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اراکین نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے سے اداروں کے درمیان تصادم بڑھ رہا ہے، بھارتی حکام کلبھوشن کا الزام اپنے اداروں کو نہیں دیتے، ہم اپنے اداروں پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔

ن لیگی اراکین نے شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ ان کے تحفظات نواز شریف تک پہنچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے