abdullah-hussain-haroon
abdullah-hussain-haroon

نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا،زرداری کی حمایت،ن لیگ کا بھی گرین سگنل

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک 72 نیوز)سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون کا نام  نگران وزیراعظم کے طور پر سامنے آ گیا

مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے عبداللہ حسین ہارون کے نام کو فائنل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہآصف علی زرداری نے اپنا سارا وزن عبداللہ حسین ہارون کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے اس معاملے پر پوری پارٹی کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) سے بھی اعلیٰ سطح پر عبداللہ حسین ہارون کے نام پر مشاورت کی گئی ہے اور وہاں سے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔ عبداللہ حسین ہارون تمام حلقوں کے لئے نہایت قابل احترام اور بالکل غیر متنازع شخصیت ہیں ۔ فوج اور سول قیادت میں ان کا بہت احترام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے