noshehra blast
noshehra blast

نوشہرہ: کچہری چوک میں خود کش دھماکہ ،5سیکیورٹی اہلکار زخمی

پشاور: (مانیٹرنگ ڈیسک 72نیوز) نوشہرہ کے کچہری چوک کے قریب خود کش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس، ریسکیو اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق، دھماکا خودکش تھا، حملہ آور سائیکل پر سوار تھا جس نے سائیکل سیکورٹی فورسزکی گاڑی سے ٹکرا دی، دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے