DONALD TUSK
DONALD TUSK

ڈونلڈ ٹسک نےامریکہ کا موازنہ روس اور چین سے کرڈالا

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک72نیوز) یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بلغاریہ میں یورپی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایرانی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری اور یورپ پر نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کے خلاف مشترکہ طور امریکا پر دباؤ ڈالیں.

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے گذشتہ روز بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کو کھری کھری سنادی۔انہوں نےکہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹسک کا  کہنا تھا کہ تمام یورپی ممالک متحد ہوکر ایران کے ساتھ طے ہونے والے جوہری معاہدے کی منسوخی اور یورپ پر امریکا کی جانب سے نئے محصولات عائد کیے جانے کے خلاف امریکا پر دباؤ ڈالیں۔

یورپی یونین کی 28 مملکتوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈڈسک کا کہنا تھا کہ امریکا کا موازنہ یورپ کے پرانے حریف چین اور روس سے کیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے