کراچی میں ہاکی سٹیڈیم کو دوبارہ بنانے کا فیصلہ

کراچی میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے بعد ہاکی سٹیڈیم کو بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ سندھ حکومت نے عبدالستار ایدھی سٹيڈيم کو انٹرنيشنل معيار کا بنانے کا فيصلہ کر لیا۔

انٹرنيشنل معيار کا سٹيڈيم بنانے کيلئے نقشہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ سٹیڈیم میں تماشائيوں کی گنجائش بڑھا کر 35 ہزار ہو جائے گی۔ دو ڈيجيٹل سکرينز ، جديد فلڈ لائٹس ود ہيوی جنريٹرز نصب ہونگی۔ چاليس کمروں کا ہاسٹل ، انٹرنيشل معيار کا سوئمنگ پول اور جم بھی بنايا جائيگا۔ آفس بلاک ، چينجنگ رومز ، امپائرز و ميچ آفيشلز رومز سميت ميڈيا باکسز بھی نئے بنيں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے