hamza shabaz-72news.tv
hamza shabaz-72news.tv

حمزہ شہباز کی نیب میں پیشی ،اہم بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے صاف پانی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔

 لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک 72 نیوز) زرائع کی مطابق حمزہ شہباز کو نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کےکیس میں طلب کیا گیا تھا جس پر وہ آج صبح 11 بجے نیب کے دفتر پیش ہوئے۔

نیب کی تین رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے حمزہ شہباز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی ۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز نے صاف پانی سے متعلق کئی اہم میٹنگز میں حصہ لیا اور اختیارات سےتجاوز کرتے ہوئے نہ صرف بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگز کی صدارت کی بلکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے