private schools
private schools

پرائیوٹ سکولز کی ہٹ دھرمی، حکومتی احکامات ماننے سے انکار

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک 72 نیوز) پنجاب حکومت کی گرمیوں کی تعطیلات کو پرایویٹ سکولز انتظامیہ نے ماننے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے سکولوں میں 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

کئی سکولوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر 17 مئی سے صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، مگر شہر کے کئی پرائیوٹ سکولوں نے حکومتی فیصلے کو یکسرنظر انداز کر دیا۔

بچے اور والدین سکول انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی سے سخت پریشان ہیں، حکومت نے سکولوں کو زبردستی بند کرانے اور جرمانے عائد کرنے کی پالیسی بھی اپنا رکھی ہے، مگر پرائیوٹ سکولز کی انتظامیہ اپنے فیصلے پر بضد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے