ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں کتنی سچائی؟متعلقہ حکام نے حقیقت بیان کردی

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک72نیوز) آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ٗبحران کی تردید کردی ۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق ملک میں ضروریات کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کامعقول ذخیرہ موجود ہے ۔بیان کے مطابق ملک میں اس وقت پٹرول کا 3لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے ٗرواں ماہ کے اختتام تک ایک لاکھ 40 ہزار ٹن مزید پیٹرول درامد کر لیا جائے گا ٗملک میں پانچ لاکھ 50 ہزار ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے ٗاو سی اے سی کے مطابق اس ماہ کے آخر تک مزید 3 لاکھ ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل آجائے گا ٗ بیان کے مطابق کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو تیل کی بلا تعطل جاری ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت یا بحران کا کوئی خدشہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے