ٹیکس کی عدم ادائیگی پر معروف ائیر لائنز کے اکاؤنٹس منجمد ‘ڈومیسٹک آپریشن معطل

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک72نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر شاہین ائیر لائن کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردئیے اور سول ایوی ایشن کو بھی خط تحریر کیا ہے کہ اس ادارے کے ڈومیسٹک آپریشن معطل کر دئیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے لارج ٹیکس یونٹ کراچی کے ایڈیشنل کمشنر ناصر بخاری نے بتایا کہ شاہین ائیر لائن پر ایف ای ڈی کی مد میں مارچ 2018 تک 52 کروڑ کے واجبات تھے جس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 15 مئی 2018 تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ادائیگی نہ ہونے پر شاہین ائیر لائنکے بینک اکاونٹس منجمد کرکے 86 لاکھ روپے وصول کرلئے ہیں جبکہ بقیہ رقم کی وصولی تک شاہین ائیر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے