جمعرات , 13 دسمبر 2018

روزانہ مسکارا لگانے سے خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک خاتون 25 سال تک روزانہ  آنکھوں میں  مسکارا لگانے سے بصارت کھو بیٹھی۔

سڈنی کی  رہائشی 50 سالہ ایک خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے عجیب و غریب طبی مسئلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ مسلسل 25 سال سے مسکارا لگا رہی تھیں اور ان کا  یہ طرز عمل انہیں تقریباً نابینا پن کے قریب لے گیا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ جب بھی صبح اٹھتی تو پہلے سے لگے مسکارا کو ٹھیک سے صاف کیے بغیر دوبارہ مسکارا لگانے کا شوق پورا کرتیں، ایسا کرنے سے انہیں آنکھوں میں آہستہ آہستہ جلن اور خارش ہونے لگی جس سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں آئی ڈراپ اور دیگر دوائیاں استعمال کے لیے دیں جس سے افاقہ نہ ہوا۔

جب تکلیف بڑھی تو ماہرِ چشم نے مختلف ٹیسٹ کرائے میں جس میں انکشاف ہوا کہ مسکارے کی وجہ سے پپوٹوں کے اندرونی حصے میں سیاہ رنگ کے سخت پتھریلے دانے نما نمودار ہوچکے ہیں جس سے خاتون کی بینائ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے