جان لیوا وائرس، عرب ممالک میں بھارتی پھل اور سبزیوں پر پابندی

کراچی: خلیجی ممالک اورمتحدہ عرب امارات نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انتباہ کے بعد انسانوں اورجانوروں کے لیے جان لیوا Nipah وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت سے پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بھارتی ریاست کیرالاسے پھل اورسبزیوں کی درآمدپر پابندی عائد کردی ہے پابندی کا دائرہ بھارتی ریاست کرناٹک اور تامل ناڈو تک بڑھنے کا امکان ہے دوسری جانب کویت نے بھارت کی تمام ریاستوں سے پھل اور سبزیوں کی درامد پر پابندی عائد کردی ہے۔ خلیج اور مشرق وسطی کے دیگرملکوں کے ساتھ یورپ،برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے بھی پابندی لگائے جانے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد نے حکومت پاکستان اور وزارت تجارت اور پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وائرس کے خطرے کے پیش نظرپاکستان میں بھی بھارتی پھلوں اور سبزیوں کی درآمد اور فروخت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے