اداکار سنجے مشرا کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور

ممبئی: جاندار اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں الگ پہچان بنانے والے سنجے مشرا 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے کےباوجود کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔

فلم ’گول مال‘، ’دھمال’ اور’دل والے‘ سمیت 100 سے زائد  فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار سنجے مشرا نے بالی ووڈ میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ تاہم آج بھی وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سنجے مشرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ 20 برسوں سے بالی ووڈ میں کام کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود آج بھی کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے