فرانسیسی باشندے کی مسجدالحرام کی چھت سے کود کر خودکشی

مکۃ المکرمہ: غیرملکی باشندے نے مسجدالحرام کی چھت سے صحن میں چھلانگ لگائی جس سے موقع پراس کی موت واقع ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق فرانسیسی باشندے نے گزشتہ روز نماز عشاء کے بعد تقریباً9 بج کر 20منٹ پرحرم شریف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی،خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خودکشی کرنے والا فرانسیسی باشندہ تھا جس کی عمر26 سال تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے