جمعرات , 13 دسمبر 2018

نہتے شہریوں پر بھارت کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ نہتے شہریوں پر بھارت کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ان مظالم سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے اموات پر افسوس ہے، یہ پورے پاکستان کے شہید ہیں۔بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا پاکستان کا فرض ہے۔

واضح رہےکہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 6 عام شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے ، پاکستان نے حملے پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے