لاہور: مدرسہ استاد کے تشدد سے زخمی 7 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شالیمار میں تین روز قبل مدرسہ استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ  7 سالہ عبدالاحد تین روز قبل مدرسے میں پڑھنے گیا جہاں استاد نے اس پر تشدد کرتے ہوئے لوہے کی راڈ سے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

عبدالاحد کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب بچے کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینےکی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے