شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس، نوازشریف کی واپسی کی حکمت عملی پر غور

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہورہا ہے جس میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کے ٹکٹ ہولڈر شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی اور اس موقع پر ان کے استقبال کےلیے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے