خوشاب میں خاتون نے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

خوشاب: خوشاب میں بیوی نے کلہاڑیوں اور چاقو کے وار کر کے خاوند، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دل دہلا دینے والی واردات جوہر آباد کے علاقے ریاض ٹاؤن میں پیش آئی۔ جہاں گلناز نامی خاتون نے اپنے ہی گلشن کو اجاڑ لیا۔ کلہاڑیوں اور چاقو کے وار کر کے خاوند، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ گلناز بی بی نے اپنے سر کے تاج اور جگر گوشوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

لرزہ خیز واردات کے بعد گلناز بی بی نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے موقع سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گلناز بی بی نے ابھی تک چپ سادھ رکھی ہے، قتل کی وجہ نہیں بتا رہی، تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے