اتوار , 18 نومبر 2018

اداکارہ سنی لیونی کو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ڈرلگنا شروع ہو گیا

37 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں اپنی زندگی سے متعلق پورا سچ دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن لوگوں کو یہ کاوش کیسی لگے گی؟ اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے کہا کہ میں جتنی ایمانداری سے اپنے بارے میں بتا سکتی تھی، بتایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اب ڈر رہی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے یا کہیں گے کیونکہ انہیں اچھا، برا اور گندا دیکھنے کو ملے گا۔میری زندگی پر بننے والی فلم میں ہر کسی کو کرن جیت کور ووہڑا کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ کرن جیت ہی میرا اصل ہے جبکہ سنی لیونی صرف ایک برانڈ ہے جو میں نے بنایا ہے۔ جو لوگ کسی گانے یا فلم میں یا پھر فوٹوشوٹ میں دیکھتے ہیں وہ صرف اور صرف ایک شخصیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے