فرانس فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پہنچ گیا

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلے میں آج پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جہاں فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

پہلے سیمی فائنل میچ سنسی خیز رہا دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف گول مارنے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم فرانس نے بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیم کو شکست دینے کے لیے کمر کس لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے