ویرات کوہلی کو اس بار سنچری نہیں بنانے دیں گے، کمنز کا چیلنج

سڈنی: بھارت ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا میں اب چند ماہ کا وقت باقی رہ گیا لیکن ایسے میں آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار پیٹ کمنز نے ابھی سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں بڑی پیشگوئی کردی۔

پیٹ کمنز کا دعویٰ ہے کہ کوہلی اس بار ہمارے خلاف ہوم سیریز میں سنچری نہیں بناسکیں گے، نومبر سے شروع ہونے والی سیریز میں دونوں ملکوں میں 3 ٹوئنٹی20، 4 ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے جائیں گے، سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر ایک ایونٹ میں بات کرتے ہوئے کمنز نے کہا کہ میری بولڈ اور بہادرانہ پیشگوئی ہے کہ اس بار کوہلی ہمارے خلاف ہوم سیریز میں کوئی سنچری نہیں بناسکے گا۔

واضح رہے کہ کوہلی نے اس سے قبل 2014-15 کے دورئہ آسٹریلیا میں 4 سنچریوں کی مدد سے 86.50 کی اوسط سے 692رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے