ڈس ایبلڈ کرکٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹ سے ہرا دیا

کراچی: ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

کڈرمنسٹر کرکٹ گراؤنڈ پرمیزبان ٹیم نے 161رنز کا ہدف 18 اوورز میں حاصل کرلیا، اس سے قبل منعقدہ میچز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 45رنز سے مات دیکر فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز میں دوسری کامیابی حاصل کی ،انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے واجد عالم نے 74کی دلکش اننگزکھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سیف اﷲ 42 رنزبناکر نمایاں رہے۔

وارکشائر کے کڈرمنسٹر کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 180رنز جوڑے، واجد عالم نے 74رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10چوکے اور 2چھکے شامل رہے، سیف اﷲ نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42رنزاسکور کیے، ان کے درمیان دوسری وکٹ پر 95رنزکی ساجھے داری بنی، محمد شہباز 23 اورجہانزیب ٹوانہ 29رنزبناکر پویلین واپس ہوئے، ریاد السلام کو 29رنز پر 2جبکہ محمد عالم خان کو 20رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے