اتوار , 18 نومبر 2018

انوشکا شرما کا پہلا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں جنرل منیجر مادام تساؤ میوزیم سنگا پور ایلکس وارڈ کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما پہلی اداکارہ ہیں ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کا لوگوں کے ساتھ باتیں کرنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

انہون نے کہا کہ ہمیں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ انوشکا کو نوجوانوں میں بے حد مقبولت حاصلہے۔ انوشکا شرما فلم ’’زیرو‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے