آرمی چیف کی پشاور آمد، ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پشاور: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور پہنچ کر خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

آرمی چیف پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔

سربراہ پاک فوج نے ہارون بلور کے اہلخانہ سے ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے