20 سالہ کائیلی جینز 90 کروڑ ڈالرز کی مالک

نیویارک : امریکی ماڈل کائیلی جینز سب سے کم عمر ارب پتی بننے کی جانب گامزن ہیں۔ وہ 20 سال کی عمر میں 90 کروڑ امریکی ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

امریکی ٹی وی سٹار کائیلی جینر کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کی راہ پر ہیں۔ بزنس میگزین فوربز کے مطابق امریکی ٹی وی سٹار صرف 20 سال کی عمر میں 90 کروڑ امریکی ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں اورجلد ہی وہ اپنے بل بوتے پر ارب پتی بننے والی سب سے کم عمر شخصیت بن جائیں گی۔

اس سے پہلے یہ اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 23 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔ کائیلی جینر نے دو سال قبل اپنی کاسمیٹکس کمپنی متعارف کروائی تھی۔ فوربز کے مطابق کائیلی اپنی کمپنی کی واحد مالک ہیں اور اس کی کل مالیت 80 کروڑ ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے