اتوار , 18 نومبر 2018

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد سے قبل کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کیلئے کون پہنچ گیا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانیوالے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر سے جیل میں بیٹی اور داماد کی ملاقات، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز کے داماد اور ایون فیلڈ میں سزا یافتہ کیپٹن(ر)صفدر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ان کی بیٹی اور داماد پہنچے ، اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر سے ان کی صاحبزادی اور داماد نے خیریت دریافت کی اور ہلکی پھلکی گپ شپ لگاتے رہے۔ اسی دوران حلقہ این اے 60سے ن لیگ کے امیدوار و رہنما حنیف عباسی بھیاڈیالہ جیل ملاقات کیلئے پہنچے۔

اس موقع پر راولپنڈی سمیت ملک کی مجموعی انتخابی سیاست اور مسلم لیگ ن کی اپنے قائد کے استقبال کیلئے تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے