برازیل میں دو منہ والے عجیب و غریب گائے کے بچے کی پیدائش

رازیلیا: برازیل کی ریاست گویاس میں دو منہ والا عجیب الخلقت گائے کا بچہ پیدائش کے 5 روز بعد مر گیا۔

تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک برازیل کے ٹاؤن کیاپونیا کے ایک کیٹل فارم میں عجیب و غریب قسم کا دو منہ والا گائے کا نایاب بچہ پیدا ہوا ہے۔ جس کے منہ سر سے جڑے ہوئے ہیں اور دومنہ ٹھیک کام کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو منہ والے گائے کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنکھوں اور دو منہ والے بچے کو فارم میں ملازمت کرنے والی ایک خاتون فیڈر کے ذریعے بچے کی بھوک مٹا رہی ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پیدا ہونے والے گائے کے بچے کی صحت عجیب الخلقت ہونے کے باعث بہت خراب تھی، اس لیے فارم کے ملازمہ بچے فیڈر کے ذریعے گائے کے بچے کو دودھ پلاتی رہی، تاہم پانچ روز بعد وہ کمزوری کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے