اتوار , 18 نومبر 2018

کیپٹن (ر) صفدر سے اڈیالہ جیل میں ان کی بیٹی کی ملاقات

راولپنڈی: کیپٹن (ر) صفدر کی بیٹی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر سے انکی بیٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

د رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو 10 سال قید، ایک ارب 29 کروڑ روپے جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید، 32 کروڑ روپے جرمانہ، شریف فیملی کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر کے عدالتی حکم میں جھوٹی دستاویزات جمع کرانے پر مریم نواز کو مزید ایک سال قید بھی سنائی گئی۔ عدالت نے کیس کے شریک ملزموں حسین اور حسن نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ تمام مجرمان کو اپیل میں جانے سے پہلے سرنڈر کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے